إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب رباح بن الربيع الأسيدي أخو حنظلة الكاتب رضي الله عنهما باب: حنظلہ کاتب کے بھائی سیدنا رباح بن ربیع اسیدی رضی اللہ عنہما کے مناقب۔
67 - مَنْقَبَةُ رَافِعِ بْنِ خُدَيْجٍ تَقَدَّمَتْ فِي الْجِهَادِ فِي بَابِ فَضْلِ الشُّهَدَاءِ.67 - سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی منقبت کتاب الجہاد، باب فضل الشہداء میں گزر چکی ہے۔
عَنْ رَبَاحِ بْنِ رَبِيعِ بْنِ صَيْفِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ثَلَاثَةٍ مِنَّا بَعِيرًا يَرْكَبُهُ اثْنَانِ وَيَسُوقُ وَاحِدٌ فِي الصَّحَارِي، وَيَقُودُ فِي الْجِبَالِ، فَمَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَمْشِي، فَقَالَ: مَا لِي أَرَاكَ يَا رَبَاحُ مَاشِيًا؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنَّمَا نَزَلْتُ السَّاعَةَ وَهَذَانِ صَاحِبَايَ قَدْ رَكِبَا، وَمَضَى فَمَرَّ بِصَاحِبَايَ فَأَنَاخَا بِعِيرَهُمَا وَتَوَلَّيَا عَنْهُ، فَلَمَّا انْتَهَيْتُ إِلَيْهِمَا قَالَا: ارْكَبْ صَدْرَ هَذَا الْبَعِيرِ، وَلَا تَنْزِلْ عَنْهُ حَتَّى تَرْجِعَ، وَنَحْنُ نَعْتَقِبُ أَنَا وَصَاحِبِي، قُلْتُ: وَلِمَ؟ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ لَكُمَا رَفِيقًا صَالِحًا فَأَحْسِنَا صُحْبَتَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .سیدنا رباح بن ربیع بن صیفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک غزوے میں شریک ہوئے، آپ ﷺ نے ہم میں سے ہر تین افراد کے لیے ایک اونٹ مقرر فرمایا تھا جسے صحرائی علاقوں میں دو افراد باری باری سوار ہو کر استعمال کرتے اور ایک شخص ہانکتا، جبکہ پہاڑی راستوں میں ایک شخص آگے سے نکیل پکڑ کر رہنمائی کرتا، اسی دوران رسول اللہ ﷺ کا گزر میرے پاس سے ہوا جبکہ میں پیدل چل رہا تھا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے رباح! کیا بات ہے کہ میں تمہیں پیدل چلتے دیکھ رہا ہوں؟“ میں نے عرض کیا: میں ابھی سواری سے اترا ہوں اور اب میرے ان دو ساتھیوں کی باری ہے، چنانچہ آپ ﷺ آگے بڑھ گئے اور میرے ان دونوں ساتھیوں کے پاس سے گزرے، انہوں نے اپنا اونٹ بٹھا دیا اور اس سے الگ ہو گئے، جب میں ان کے پاس پہنچا تو انہوں نے کہا: تم اس اونٹ کے اگلے حصے پر سوار ہو جاؤ اور واپسی تک اب مت اترنا، جبکہ میں اور میرا یہ ساتھی اب آپس میں باری طے کریں گے، میں نے پوچھا: ایسا کیوں؟ تو ان دونوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے (ہم سے) فرمایا ہے: ”یقیناً تمہارا یہ ساتھی ایک صالح انسان ہے، پس اس کی رفاقت کا بہتر انداز میں خیال رکھنا۔““ اسے امام ابو یعلیٰ الموصلی نے روایت کیا ہے۔