إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب خزيمة بن ثابت ذي الشهادتين رضي الله عنه باب: ذو الشہادتین سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى مِنْ أَعْرَابِيٍّ فَرَسًا، فَجَحَدَهُ الْأَعْرَابِيُّ، فَجَاءَ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ فَقَالَ: يَا أَعْرَابِيُّ، أَتَجْحَدُ؟! أَنَا أَشْهَدُ عَلَيْكَ أَنَّكَ بِعْتَهُ، فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: إِنْ شَهِدَ عَلَيَّ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ فَأَعْطِنِي الثَّمَنَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا خُزَيْمَةُ، إِنَّا لَمْ نُشْهِدْكَ، كَيْفَ تَشْهَدُ؟! قَالَ: أَنَا أُصَدِّقُكَ عَلَى خَبَرِ السَّمَاءِ، أَلَا أُصَدِّقُكَ عَلَى ذَا الْأَعْرَابِيِّ؟! فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَتَهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ، فَلَمْ يَكُنْ فِي الْإِسْلَامِ رَجُلٌ تَجُوزُ شَهَادَتُهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ غَيْرُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، وَالرَّاوِي عَنْهُ الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا. سیدنا نعمان بن بشیر انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک اعرابی (دیہاتی) سے گھوڑا خریدا، پھر اس اعرابی نے (سودے کا) انکار کر دیا، تو سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے آ کر کہا: اے اعرابی! کیا تو انکار کرتا ہے؟ میں تیرے خلاف اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تو نے اسے فروخت کیا ہے، اعرابی نے کہا: اگر خزیمہ بن ثابت نے میرے خلاف گواہی دے دی ہے تو پھر آپ مجھے قیمت ادا کر دیں، رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے خزیمہ! ہم نے تو آپ کو گواہ نہیں بنایا تھا، آپ گواہی کیسے دے رہے ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: میں آسمانی خبر (وحی) پر آپ کی تصدیق کرتا ہوں، تو کیا اس اعرابی کے معاملے میں آپ کی تصدیق نہ کروں گا؟! چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان کی گواہی کو دو مردوں کی گواہی کے برابر قرار دے دیا، پس اسلام میں سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی ایسا شخص نہیں گزرا جس کی تنہا گواہی دو مردوں کی گواہی کے برابر جائز قرار دی گئی ہو“؛ اسے حارث بن ابی اسامہ نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، کیونکہ اس میں مجالد بن سعید اور ان سے روایت کرنے والے راوی خلیل بن زکریا دونوں ضعیف ہیں۔