إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب زاهر رضي الله عنه باب: سیدنا زاہر رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ كَانَ اسْمُهُ زَاهِرًا، وَكَانَ يُهْدِي لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدِيَّةَ مِنَ الْبَادِيَةِ، فَيُجَهِّزُهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ زَاهِرًا بَادِيَتُنَا وَنَحْنُ حَاضِرَتُهُ.
وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّهُ، وَكَانَ رَجُلًا دَمِيمًا، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُهُوَ يَبِيعُ مَتَاعًا، فَاحْتَضَنَهُ مِنْ خَلْفِهِ وَلَا يُبْصِرُهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: أَرْسِلْ، مَنْ هَذَا؟ فَالْتَفَتَ فَعَرَفَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ لَا يَأْلُو حَتَّى أَلْصَقَ ظَهْرَهُ بِبَطْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ عَرَفَهُ، وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا تَجِدُنِي وَاللَّهِ كَاسِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَكِنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ، أَوْ قَالَ: عِنْدَ اللَّهِ أَنْتَ غَالٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”اہلِ دیہات میں سے ایک شخص تھا جس کا نام زاہر تھا، وہ دیہات کی سوغاتیں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بطورِ ہدیہ پیش کیا کرتا تھا اور جب وہ واپسی کا ارادہ کرتا تو رسول اللہ ﷺ اسے زادِ راہ اور ضروری سامان تیار کر کے دیا کرتے تھے، چنانچہ نبی کریم ﷺ نے (ازراہِ محبت) فرمایا: ”زاہر ہمارا دیہاتی ہے اور ہم اس کے شہری ہیں۔“ نبی کریم ﷺ ان سے محبت فرماتے تھے جبکہ وہ ایک واجبی شکل و صورت کے آدمی تھے، ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس اس حال میں تشریف لائے کہ وہ اپنا سامان فروخت کر رہے تھے، آپ ﷺ نے انہیں پیچھے سے اپنی گرفت میں لے لیا جبکہ وہ آپ ﷺ کو دیکھ نہیں پا رہے تھے، انہوں نے کہا: ”مجھے چھوڑ دو، یہ کون ہے؟“ پھر جب وہ مڑے اور نبی کریم ﷺ کو پہچان لیا تو پہچاننے کے بعد اپنی پیٹھ کو نبی کریم ﷺ کے شکمِ اطہر سے مس کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اور رسول اللہ ﷺ (بطورِ خوش طبعی) فرمانے لگے: ”اس غلام کو کون خریدے گا؟“ اس پر ان صاحب نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! تب تو اللہ کی قسم آپ مجھے کھوٹا اور کم قیمت پائیں گے“، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لیکن اللہ کے ہاں تم کھوٹے (یا کم قیمت) نہیں ہو“، یا فرمایا: ”اللہ کے نزدیک تم بہت گراں قدر اور قیمتی ہو“۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی، امام احمد بن حنبل اور امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔