إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب خالد بن الوليد رضي الله عنه باب: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6834
وَعَنْ قَيْسٍ قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: "مَا لَيْلَةٌ يُهْدَى إِلَى بَيْتِي فِيهَا عَرُوسٌ أَنَا لَهَا مُحِبٌّ، أَوْ أُبَشَّرُ فِيهَا بِغُلَامٍ، بِأَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ لَيْلَةٍ شَدِيدَةِ الْجَلِيدِ فِي سَرِيَّةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، أُصَبِّحُ بِهَا الْعَدُوَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ صَحِيحَةٍ: قَالَ خَالِدٌ: "لَقَدْ مَنَعَنِي كَثِيرًا مِنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".ترجمہ
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے نزدیک وہ رات جس میں کوئی ایسی دلہن میرے گھر بیاہ کر لائی جائے جس سے میں محبت کرتا ہوں یا جس میں مجھے بیٹے کی ولادت کی خوشخبری دی جائے، اس رات سے زیادہ محبوب نہیں ہے جو میں مہاجرین کے ایک لشکر کے ساتھ سخت برفانی سردی میں گزاروں اور صبح ہوتے ہی دشمن پر حملہ کر دوں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، نیز ان کی ایک دوسری صحیح روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کی کثرتِ مشغولیت نے مجھے تلاوتِ قرآن سے روکے رکھا۔“