إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب خالد بن الوليد رضي الله عنه باب: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6833
وَعَنْ أَبِي السَّفَرِ قَالَ" نَزَلَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْحِيرَةَ عَلَى أَمْرِ بَنِي الْمَرَازِبَةِ فَقَالُوا لَهُ: احْذَرِ السُّمَّ لَا تَسْقِيكَهُ الْأَعَاجِمُ، فَقَالَ: ائْتُونِي بِهِ، فَأُتِيَ بِهِ، فَأَخَذَهُ بِيَدِهِ ثُمَّ اقْتَحَمَهُ، وَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ، فَلَمْ يَضُرَّهُ شَيْئًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
ابو السفر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ حیرہ کے مقام پر بنو مرازِبہ کے پاس ٹھہرے تو انہوں نے آپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ زہر سے ہوشیار رہیں، کہیں عجمی لوگ آپ کو زہر نہ پلا دیں“، اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ زہر میرے پاس لاؤ“، چنانچہ جب وہ لایا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ہاتھ میں لیا اور «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ“ کہہ کر اسے نگل لیا، تو اس زہر نے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچایا۔ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔