إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب حفصة وأم سلمة وزينب بنت جحش أمهات المؤمنين باب: امہات المومنین سیدہ حفصہ، سیدہ ام سلمہ اور سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہن کے مناقب۔
عَنْ قَيْسِ بْنِ زَيْدٍ: "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَّقَ حَفْصَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَجَاءَ خَالَاهَا قُدَامَةُ وَعُثْمَانُ ابْنَا مَظْعُونٍ، فَبَكَتْ وَقَالَتْ: أَمَا وَاللَّهِ مَا طَلَّقَنِي عَنْ شِبَعٍ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَجَلْبَبَتْ، فَقَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ قَالَ لِي: رَاجِعْ حَفْصَةَ؛ فَإِنَّهَا صَوَّامَةٌ قَوَّامَةٌ، وَإِنَّهَا زَوْجَتُكَ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ مُرْسَلًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.قیس بن زید سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دی، تو ان کے ماموں سیدنا قدامہ اور سیدنا عثمان ابنا مظعون رضی اللہ عنہما ان کے پاس آئے، وہ (سیدہ حفصہ) رو رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں: ”اللہ کی قسم! آپ ﷺ نے مجھے کسی بیزاری کی وجہ سے طلاق نہیں دی ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو انہوں نے چادر اوڑھ لی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے کہا ہے کہ: (اے محمد ﷺ!) حفصہ سے رجوع فرما لیں کیونکہ وہ کثرت سے روزے رکھنے والی اور کثرت سے نمازیں (تہجد) پڑھنے والی ہیں، اور وہ جنت میں بھی آپ کی زوجہ ہیں۔““ اس روایت کو حارث بن ابی اسامہ نے مرسلًا نقل کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔