إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها الصديقة بنت الصديق باب: ام المومنین، صدیقہ بنت صدیق سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مناقب۔
وَعَنْهَا قَالَتْ: "دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ قُلْتُ: سَبَّتْنِي فَاطِمَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَقَالَ: يَا فَاطِمَةُ، سَبَبْتِ عَائِشَةَ ؟ قَالَتْ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: يَا فَاطِمَةُ أَلَيْسَ تُحِبِّينَ مَنْ أُحِبُّ وَتُبْغِضِينَ مَنْ أَبْغَضُ؟ قَالَتْ: بَلَى، قَالَ: فَإِنِّي أُحِبُّ عَائِشَةَ فَأَحِبِّيهَا، قَالَتْ فَاطِمَةُ: لَا أَقُولُ لِعَائِشَةَ شَيْئًا يُؤْذِيهَا أَبَدًا".سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں رو رہی تھی، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس بات نے رلایا ہے؟“ میں نے عرض کیا: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے مجھے برا بھلا کہا ہے، تو آپ ﷺ نے (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے) دریافت فرمایا: ”اے فاطمہ! کیا تم نے عائشہ کو برا بھلا کہا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے فاطمہ! کیا تم اس سے محبت نہیں کرتیں جس سے میں محبت کرتا ہوں اور اس سے بغض نہیں رکھتیں جس سے میں بغض رکھتا ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں (میں یقیناً ایسا ہی کرتی ہوں)، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو بے شک میں عائشہ سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا تم بھی ان سے محبت کرو“، اس پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”میں عائشہ کے متعلق کبھی ایسی بات نہیں کہوں گی جو انہیں اذیت پہنچائے۔“