إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها الصديقة بنت الصديق باب: ام المومنین، صدیقہ بنت صدیق سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6782
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "لَمَّا نَزَلَتْ عَلَيْهِمْ رُخْصَةُ التَّيَمُّمِ بِالصُّعُدَاتِ دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ: إِنَّكِ لَمُبَارَكَةٌ؛ قَدَ نَزَلَ عَلَيْنَا رُخْصَةٌ الْتَيَمُّمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ .ترجمہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب لوگوں کے لیے پاک مٹی سے تیمم کرنے کی رخصت نازل ہوئی تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”بے شک آپ نہایت بابرکت ہیں؛ (یقیناً آپ ہی کی بدولت) ہمارے لیے تیمم کی رخصت نازل ہوئی ہے“۔“ اسے امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔