إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6761
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَأْسَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ أُتِيَ بِهِ إِلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، وَرَأَيْتُ رَأْسَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ أُتِيَ بِهِ إِلَى الْمُخْتَارِ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، وَرَأَيْتُ رَأْسَ الْمُخْتَارِ أُتِيَ بِهِ إِلَى مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَرَأَيْتُ رَأْسَ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ أُتِيَ بِهِ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَقَالَ: مَا كَانَ لِهَؤُلَاءِ عَمَلٌ إِلَّا الرُّؤُوسَ.ترجمہ
عبد الملک بن عمیر بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کا سرِ مبارک دیکھا جسے عبید اللہ بن زیاد کے پاس لایا گیا، پھر میں نے عبید اللہ بن زیاد کا سر دیکھا جسے مختار بن ابی عبید کے پاس لایا گیا، پھر میں نے مختار کا سر دیکھا جسے مصعب بن زبیر کے پاس لایا گیا، اور پھر میں نے مصعب بن زبیر کا سر دیکھا جسے عبد الملک بن مروان کے پاس لایا گیا تھا“، اس روایت کو امام ابو یعلیٰ نے نقل کیا ہے اور (عبرت کے طور پر) فرمایا کہ ”ان لوگوں کا کام ہی (ایک دوسرے کے) سر لانا رہ گیا تھا۔“