❮
❯
حدیث نمبر: 6760
وَعَنْ سُفْيَانَ قَالَ: "قُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ: رَأَيْتَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ؟ قَالَ: أَسْوَدَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ إِلَّا شَعَرَاتٍ هَا هُنَا فِي مُقَدَّمِ لِحْيَتِهِ، فَلَا أَدْرِي أَخَضَبَ وَتَرَكَ ذَلِكَ الْمَكَانَ؛ تَشَبُّهًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ لَمْ يَكُنْ شَابَ مِنْهُ غَيْرُ ذَلِكَ. قَالَ: رَأَيْتَ حُسَيْنًا؟ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَسَجَدَ بَيْنَ الْإِمَامِ وَبَيْنَ بَعْضِ النَّاسِ، فَقِيلَ لَهُ: اجْلِسْ، فَقَالَ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
ترجمہ

سفیان بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبید اللہ بن ابی یزید سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”وہ سیاہ بالوں اور سیاہ داڑھی والے تھے سوائے چند بالوں کے جو یہاں داڑھی کے سامنے والے حصے میں تھے، اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے خضاب لگایا تھا اور رسول اللہ ﷺ کی مشابہت اختیار کرنے کی خاطر اس جگہ کو (بغیر خضاب کے) چھوڑ دیا تھا یا پھر ان کے بال اس مقام کے علاوہ کہیں سے سفید ہی نہیں ہوئے تھے۔“ (سفیان کہتے ہیں) انہوں نے پوچھا: ”کیا آپ نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو بھی دیکھا ہے؟“ (راوی نے بتایا کہ) نماز کے لیے اقامت کہی جا چکی تھی، تو انہوں نے امام اور بعض لوگوں کے درمیان ہی سجدہ کر لیا، چنانچہ ان سے کہا گیا کہ: ”آپ بیٹھ جائیں“، تو انہوں نے جواب دیا: ”نماز قائم ہو چکی ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6760
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح (أثر مقطوع)
تخریج حدیث «مسند أبي يعلى (6773) عن إبراهيم بن سعيد الجوهري عن سفيان (ابن عيينة) قال: قلت لعبيد الله بن أبي يزيد؛ الجوهري ثقة حافظ، وعبيد الله بن أبي يزيد ثقة (التقريب، من الحفظ)»