إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6759
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "لَمَّا قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ جِيءَ بِرَأْسِهِ إِلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، فَجَعَلَ يَنْكُثُ بِقَضِيبِهِ عَلَى ثَنَايَاهُ، فَقَالَ: إِنْ كَانَ لَحَسَنَ الثَّغْرِ، فَقُلْتُ: أَمَا وَاللَّهِ لَأَسُوءَنَّكَ، فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ مَوْضِعَ قَضِيبِكَ مِنْ فِيهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالتِّرْمِذِيُّ مُخْتَصَرًا، وَقَالَ: حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما شہید کر دیے گئے تو ان کا سرِ مبارک عبید اللہ بن زیاد کے پاس لایا گیا، وہ اپنی چھڑی سے آپ کے سامنے والے دانتوں کو کریدنے لگا اور کہنے لگا: ان کے دانت کتنے خوبصورت تھے، تو میں نے (اس سے) کہا: اللہ کی قسم! میں تمہیں ایسی بات ضرور بتاؤں گا جو تمہیں رنجیدہ کر دے گی، میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جگہ کا بوسہ لیتے دیکھا ہے جہاں تم اپنی چھڑی مار رہے ہو“؛ اسے امام ابو یعلی نے روایت کیا ہے، نیز امام ترمذی نے بھی اسے مختصراً روایت کر کے حسن غریب قرار دیا ہے۔