إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6758
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى الْحُسَيْنِ؛ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات مسرت بخشے کہ وہ کسی ایسے مرد کو دیکھے جو اہل جنت میں سے ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ (سیدنا) حسین (رضی اللہ عنہ) کو دیکھ لے، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔