إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب ما جاء في آل بيت رسول الله صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کے اہلِ بیت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ: "أَنَّهُ رَأَى أَبَا ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَائِمًا عَلَى الْبَابِ وَهُوَ يُنَادِي: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، تَعْرِفُونِي؟ مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا جُنْدُبٌ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ مَثَلَ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ مَثَلُ سَفِينَةِ نُوحٍ، مَنْ رَكِبَ فِيهَا نَجَا، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرِقَ، وَإِنَّ مَثَلَ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ مَثَلُ بَابِ حِطَّةٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.ابو الطفیل سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کو (بیت اللہ کے) دروازے پر کھڑے ہوئے دیکھا جبکہ وہ پکار کر فرما رہے تھے: ”اے لوگو! کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ جو مجھے پہچانتا ہے وہ تو پہچانتا ہی ہے، اور جو مجھے نہیں پہچانتا (وہ جان لے کہ) میں جندب ہوں، رسول اللہ ﷺ کا صحابی ہوں اور میں ہی ابو ذر غفاری ہوں۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک تمہارے درمیان میرے اہل بیت کی مثال نوح کی کشتی جیسی ہے، جو اس میں سوار ہو گیا اس نے نجات پائی اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہو گیا، اور یقیناً تمہارے درمیان میرے اہل بیت کی مثال بابِ حطہ کی سی ہے“۔“ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔