إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب ما جاء في آل بيت رسول الله صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کے اہلِ بیت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمُرُّ سِتَّةَ أَشْهُرٍ بِبَابِ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عِنْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ فَيَقُولُ: الصَّلَاةَ يَا أَهْلَ الْبَيْتِ - ثَلَاثَ مِرَارٍ - ( إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ) ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نمازِ فجر کے وقت (مسلسل) چھ ماہ تک سیدہ فاطمہ بنتِ رسول اللہ ﷺ رضی اللہ عنہا کے دروازے کے پاس سے گزرتے اور تین مرتبہ یہ ارشاد فرماتے: ”اے اہلِ بیت! نماز (کا وقت ہے)“ اور پھر یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرماتے: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾ ”اللہ تو یہی چاہتا ہے اے نبی کے گھر والو کہ تم سے ناپاکی دور کر دے اور تمہیں ایسی پاکیزگی عطا فرمائے جو مکمل پاکیزگی ہو۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔