إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
ذكر علي وجعفر وعقيل وزيد بن حارثة رضي الله عنهم باب: سیدنا علی، سیدنا جعفر، سیدنا عقیل اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہم کا ذکر۔
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَجَعْفَرٌ وَزَيْدٌ فَقَالَ لِزَيْدٍ: أَنْتَ أَخُونَا وَمَوْلَانَا. قَالَ: فَحَجَلَ، ثُمَّ قَالَ لِجَعْفَرٍ: أَشْبَهْتَ خَلْقِيَ وَخُلُقِيَ. قَالَ: فَحَجَلَ وَرَائِي حَجْلَ زَيْدٍ، ثُمَّ قَالَ لِي: أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ. قَالَ: فَحَجَلَ وَرَائِي حَجْلَ جَعْفَرٍ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى. سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں، سیدنا جعفر اور سیدنا زید رضی اللہ عنہم رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم ہمارے بھائی اور ہمارے مولیٰ (آزاد کردہ غلام) ہو“، تو وہ (خوشی کے مارے) ایک پاؤں پر اچھلنے لگے، پھر آپ ﷺ نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم صورت اور سیرت میں میرے مشابہ ہو“، تو وہ بھی سیدنا زید رضی اللہ عنہ کی طرح اچھلنے لگے، پھر آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں“، تو میں بھی سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی طرح (فرطِ مسرت سے) اچھلنے لگا“۔ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔