إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل عبد الرحمن بن عوف وأبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه باب: سیدنا عبد الرحمن بن عوف اور سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہما کے فضائل۔
حدیث نمبر: 6714
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "شَهِدْتُ مَعَ عُمُومَتِي وَأَنَا غُلَامٌ حِلْفَ الْمُطَيَّبِينَ فَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِيَ حُمْرَ النَّعَمِ وَأَنِّي أَنْكُثُهُ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں لڑکپن کی عمر میں اپنے چچاؤں کے ہمراہ ’حلف المطیبین‘ (خوشبو لگانے والوں کے مابین ہونے والے معاہدے) میں شریک تھا، اور مجھے یہ بات ہرگز پسند نہیں کہ میرے پاس سرخ اونٹ (جیسا بیش قیمت مال) ہو اور میں اس عہد کو توڑ دوں۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔