إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب فيمن أفرط في حبه وبغضه باب: جس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی محبت یا بغض میں حد سے تجاوز کیا۔
حدیث نمبر: 6677
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَلِيٍّ: "طُوبَى لِمَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَقَ فِيكَ، وَوَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ فِيكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ. وَلَيْسَ كَمَا قَالَ، بَلْ هُوَ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ الْحَزَوَّرِ، وَسَعِيدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقِ.ترجمہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”مبارکباد ہے اس شخص کے لیے جس نے تم سے محبت کی اور تمہارے معاملے میں سچائی کو اختیار کیا، اور ہلاکت ہے اس کے لیے جس نے تم سے بغض رکھا اور تمہارے متعلق جھوٹ سے کام لیا“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلی، احمد بن حنبل اور حاکم نے روایت کیا ہے، اور امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے، مگر حقیقت ان کے قول کے برعکس ہے بلکہ یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں علی بن حزور اور سعید بن محمد الوراق نامی راوی ضعیف ہیں۔