❮
❯
حدیث نمبر: 6638
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "وَالَّذِي أَحْلِفُ بِهِ إِنْ كَانَ عَلِيٌّ لَأَقْرَبَ النَّاسِ عَهْدًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَدَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةً بَعْدَ غَدَاةٍ يَقُولُ: جَاءَ عَلِيٌّ مِرَارًا، قَالَتْ: وَأَظُنُّهُ كَانَ بَعَثَهُ فِي حَاجَةٍ قَالَتْ: فَجَاءَ بَعْدُ فَظَنَنَّا أَنَّ لَهُ حَاجَةً، فَخَرَجْنَا مِنَ الْبَيْتِ، فَقَعَدْنَا عِنْدَ الْبَابِ فَكُنْتُ أَدْنَاهُمْ إِلَى الْبَابِ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ عَلِيٌّ، فَجَعَلَ يُسَارُّهُ وَيُنَاجِيهِ، ثُمَّ قُبِضَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ، فَكَانَ مِنْ أَقْرَبِ النَّاسِ عَهْدًا بِهِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ ”اس ذات کی قسم جس کی میں قسم کھاتی ہوں! بلا شبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے (آخری وقت میں) ملاقات اور قربت کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے قریب تر تھے۔ ہم پے در پے ہر صبح رسول اللہ ﷺ کی عیادت کرتے تو آپ ﷺ دریافت فرماتے کہ کیا علی آئے ہیں؟ آپ ﷺ نے یہ بات کئی مرتبہ دہرائی۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میرا گمان ہے کہ آپ ﷺ نے انہیں کسی خاص ضرورت سے بھیجا ہوا تھا، پھر جب وہ تشریف لائے تو ہم نے محسوس کیا کہ انہیں رسول اللہ ﷺ سے کوئی ضروری کام ہے، چنانچہ ہم سب گھر سے باہر نکل گئیں اور دروازے کے پاس بیٹھ گئیں، میں ان سب میں دروازے کے سب سے زیادہ قریب تھی، پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ پر جھک گئے اور آپ ﷺ سے سرگوشی اور رازو نیاز کی باتیں کرنے لگے، پھر اسی روز آپ ﷺ کی روحِ مبارک قبض کر لی گئی، چنانچہ وہ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) آپ ﷺ سے سب سے قریب ترین ملاقات رکھنے والے شخص تھے۔“ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ، امام ابو یعلیٰ موصلی، امام احمد بن حنبل اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6638
درجۂ حدیث محدثین: صححه الحاكم
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 26025، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4726، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7364، 8791»