❮
❯
حدیث نمبر: 6616
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنْتُ مَحْصُورًا فِي الدَّارِ مَعَ عُثْمَانَ فَرَمَوْا رَجُلًا مِنَّا فَقَتَلَوُهُ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، طَابَ الضِّرَابُ، قَتَلُوا مِنَّا رَجُلًا. فَقَالَ: عَزَمْتُ عَلَيْكَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ لَمَا رَمَيْتَ بِسَيْفِكَ؛ فَإِنَّمَا يُرَادُ نَفْسِي، وَسَأَقِي الْمُؤْمِنِينَ بِنَفْسِي. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَرَمَيْتُ بِسَيْفِي فَمَا أَدْرِي أَيْنَ هُوَ حَتَّى السَّاعَةِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں (محاصرے کے ایام میں) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ گھر میں محصور تھا، تو مخالفین نے ہم میں سے ایک شخص کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا، جس پر میں نے عرض کی: اے امیر المؤمنین! اب مقابلہ کرنا برحق ہو چکا ہے کیونکہ انہوں نے ہمارے ایک آدمی کو قتل کر دیا ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابو ہریرہ! میں تجھے پختہ تاکید کرتا ہوں کہ تم اپنی تلوار پھینک دو، کیونکہ اصل نشانہ تو میری ذات ہے اور میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے مسلمانوں کو (خوں ریزی سے) بچانا چاہتا ہوں، سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (ان کے حکم کی تعمیل میں) میں نے اپنی تلوار پھینک دی اور مجھے آج تک نہیں معلوم کہ وہ کہاں گئی۔“ اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6616
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ خالد بن القاسم المدائني متروك، وأبو معشر نجيح ضعيف
تخریج حدیث «المطالب (4382): الحارث عن خالد بن القاسم عن أبي معشر عن أبي سعيد المقبري عن أبي هريرة؛ خالد بن القاسم المدائني: متروك، كذبه ابن راهويه (من الحفظ)؛ أبو معشر نجيح السندي: ضعيف (التقريب، من الحفظ).»