إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل أمير المؤمنين عثمان بن عفان رضي الله عنه باب: امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل۔
حدیث نمبر: 6612
وَعَنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، قَالَتْ: "إِنْ كَانَ عُثْمَانُ لَيَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ إِلَّا هَجْعَةً مِنْ أَوَّلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ .ترجمہ
زبیر (بن عبد اللہ) اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”بے شک سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (کثرتِ عبادت کا یہ عالم تھا کہ) دن میں روزہ رکھتے تھے اور رات بھر قیام فرماتے تھے، سوائے رات کے ابتدائی حصے میں تھوڑی سی نیند کے۔“ اسے امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔