إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل أمير المؤمنين عثمان بن عفان رضي الله عنه باب: امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل۔
حدیث نمبر: 6598
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ: "لَمَّا وَقَعَ النَّاسُ فِي أَمْرِ عُثَمَانَ، قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، مَا الْمَخْرَجُ مِنْ ذَلِكَ؟ قَالَ: كِتَابُ اللَّهِ. قَالَ: فَمَا اسْتَبَانَ لَكَ فَآمِنْ بِهِ، وَانْتَفِعْ بِهِ، وَمَا أُشْكِلَ عَلَيْكَ فَكِلْهُ إِلَى عَالِمِهِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے میں (اختلاف و فتنے کا) شکار ہوئے تو میں نے (سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے) عرض کی: ”اے ابوالمنذر! اس فتنے سے خلاصی کی کیا صورت ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی کتاب۔“ پھر فرمایا: ”پس کتاب اللہ کا جو حکم تمہارے سامنے واضح ہو جائے اس پر ایمان لاؤ اور اس سے نفع پاؤ، اور جو تمہارے لیے مشکل و مشتبہ ہو جائے اسے اس کے جاننے والے (اللہ سبحانہ و تعالی) کے سپرد کر دو۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔