إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل أمير المؤمنين عثمان بن عفان رضي الله عنه باب: امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل۔
حدیث نمبر: 6596
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: "أَتَى أَهْلُ نَجْرَانَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالُوا: نَسْأَلُكَ خَطَّكَ بِيَدِكَ وَشَفَاعَتَكَ بِلِسَانِكَ أَنْ تَرُدَّنَا. قَالَ: كَانَ عُمَرُ رَشِيدَ الْأَمْرِ، فَلَوْ طَعَنَ عَلَيْهِ يَوْمًا لَطَعَنَ عَلَيْهِ ذَلِكَ الْيَوْمَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .ترجمہ
سالم بن ابی الجعد بیان کرتے ہیں کہ اہل نجران سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”ہم آپ سے آپ کے دستِ مبارک کی تحریر اور زبانِ مبارک کی سفارش کے طلب گار ہیں کہ آپ ہمیں (اپنے علاقے میں) واپس بحال کر دیں،“ جس پر آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نہایت صائب الرائے اور درست فیصلے کرنے والے شخص تھے، اگر مجھے کبھی بھی ان کے کسی اقدام پر کوئی اعتراض یا نکتہ چینی کرنی ہوتی تو میں اسی دن کرتا۔“ اس روایت کو امام مسدد نے نقل کیا ہے۔