إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب فيما اشترك فيه أبو بكر الصديق وغيره من الفضل رضي الله عنهم باب: سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کی مشترکہ فضیلت کا بیان۔
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَا عَمَّارُ، أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - آنِفًا فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ حَدِّثْنِي بِفَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي السَّمَاءِ. فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، لَوْ حَدَّثْتُكَ بِفَضَائِلِ عُمَرَ مِثْلَ مَا لَبِثَ نُوحٌ فِي قَوْمِهِ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا مَا نَفِدَتْ فَضَائِلُ عُمَرَ، وَإِنَّ عُمَرَ لَحَسَنَةٌ مِنْ حَسَنَاتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے عمار! ابھی میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے تو میں نے ان سے کہا: اے جبریل! مجھے آسمان (والوں کے ہاں) سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل سناؤ، تو انہوں نے عرض کیا: اے محمد (ﷺ)! اگر میں آپ کے سامنے سیدنا عمر کے فضائل اتنی مدت تک بیان کرتا رہوں جتنی مدت سیدنا نوح علیہ السلام اپنی قوم میں ٹھہرے رہے یعنی ﴿أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا﴾ ”پچاس سال کم ایک ہزار برس“، تب بھی سیدنا عمر کے فضائل ختم نہ ہوں گے، اور درحقیقت عمر تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہما کی نیکیوں میں سے محض ایک نیکی ہیں۔“ اسے ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔