❮
❯
حدیث نمبر: 6560
وَعَنْ عَبْدِ خَيْرٍ الْهَمْدَانِيِّ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ يَقُولُ: "أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالثَّانِي؟ قَالَ: فَذَكَرَ عُمَرَ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ: إِنْ شِئْتُ لَأَخْبَرْتُكُمْ بِالثَّالِثِ، قَالَ: ثُمَّ سَكَتَ، قَالَ: فَظَنَنَّا أَنَّهُ يَعْنِي نَفْسَهُ، قَالَ حَبِيبٌ: قُلْتُ لِعَبْدِ خَيْرٍ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ عَلِيٍّ؟ قَالَ: نَعَمْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ وَإِلَّا (صَمْتًا)".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ.
ترجمہ

عبد خیر ہمدانی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو اس منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہترین شخص کی خبر نہ دوں؟“ راوی کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر فرمایا، پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں دوسرے (افضل شخص) کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ راوی کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر فرمایا، پھر فرمایا: ”اگر میں چاہوں تو تمہیں تیسرے کے بارے میں بھی بتا دوں۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر وہ خاموش ہو گئے، تو ہم نے یہ گمان کیا کہ ان کی مراد اپنی ذاتِ مبارک تھی۔ حبیب کہتے ہیں کہ میں نے عبد خیر سے پوچھا: کیا آپ نے خود یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! (میں نے خود سنا ہے) ورنہ میرے دونوں کان بہرے ہو جائیں۔ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر، احمد بن منیع اور ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور الفاظ ابو یعلیٰ کے ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6560
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده حسن، وأصله في صحيح البخاري
تخریج حدیث «مسند أبي يعلى (540): الحسن بن عرفة عن المبارك بن سعيد عن سعيد بن مسروق عن حبيب بن أبي ثابت عن عبد خير عن علي؛ قال السناري: سنده صحيح مستقيم، وحبيب صرح بالسماع عند جماعة وتوبع. والمبارك بن سعيد صدوق (من الحفظ). وفي البخاري (3671) عن محمد ابن الحنفية عن علي: أبو بكر ثم عمر.»