❮
❯
حدیث نمبر: 6554
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي (حَشٍّ) مِنْ حِشَّانِ الْمَدِينَةِ فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ. فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ فَقَرُبَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ رَفِيعُ الصَّوْتِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ. فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَقَرُبَ يَحْمَدُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ خَفِيضُ الصَّوْتِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوًى تُصِيبُهُ. فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَإِذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَرُبَ يَحْمَدُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى جَلَسَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: أَيْنَ أَنَا؟ قَالَ: أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ کے باغات میں سے ایک باغ میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو اور انہیں جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ دیکھا تو وہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے، چنانچہ میں نے انہیں اجازت دی اور انہیں جنت کی بشارت سنائی، وہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتے ہوئے قریب آئے یہاں تک کہ تشریف فرما ہو گئے۔ پھر ایک بلند آواز والے شخص نے اجازت چاہی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو اور انہیں بھی جنت کا مژدہ سنا دو۔“ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں اجازت دی اور جنت کی خوشخبری سنائی تو وہ اللہ عزوجل کی حمد کرتے ہوئے قریب آ گئے۔ پھر ایک دھیمی آواز والے شخص نے اجازت مانگی تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”انہیں بھی اجازت دے دو اور ایک ایسی آزمائش پر جو انہیں پہنچے گی، جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ میں نے انہیں اجازت دی اور جنت کی بشارت دی تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے، وہ بھی اللہ عزوجل کی حمد بجا لاتے ہوئے قریب آئے اور بیٹھ گئے۔ تب سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے عرض کی: (اے اللہ کے رسول!) میرا مقام کہاں ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے والد کے ساتھ ہو۔“ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی، امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز صحیحین وغیرہ میں سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی روایت سے اس کا شاہد بھی موجود ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6554
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه أبو داود الطيالسي وأبو يعلى وأحمد بن حنبل ، ورواته ثقات»