❮
❯
حدیث نمبر: 6544
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْغَزْوِ، وَبَيْنَهُ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَابَةٌ مِنْ قِبَلِ النِّسَاءِ، وَهُوَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ فَدَخَلَ فَسَلَّمَ فَقَالَ: مَرْحَبًا بِرَجُلٍ سَلِمَ وَغَنِمَ. قَالَ: هَاتِ حَاجَتَكَ. فَقَالَ: أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ هَذِهِ خَلْفِي - وَهِيَ عَائِشَةُ - قَالَ: لَمْ أَعْنِكَ مِنَ النِّسَاءِ، أَعْنِيكَ مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَبُوهَا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ، وَفِي سَنَدِهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ الْجَمَّالُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أُمِّ سَلَمَةَ، وَسَيَأْتِي فِي مَنَاقِبِ عَائِشَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص غزوے سے واپس آیا جس کا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سسرالی رشتہ تھا، اس وقت آپ ﷺ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تشریف فرما تھے، پس وہ شخص داخل ہوا اور سلام کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس شخص کو خوش آمدید ہو جو صحیح سلامت لوٹا اور غنیمت پایا“، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ضرورت بیان کرو“، اس نے عرض کیا: لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ کون محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ جو میرے پیچھے ہے“ (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا)، اس نے عرض کیا: میری مراد خواتین سے نہیں بلکہ میں مردوں کے بارے میں دریافت کر رہا ہوں؟ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان کے والد“۔ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں نافع ابو ہرمز الجمال ہے جو کہ ضعیف ہے، البتہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے اس کا ایک شاہد موجود ہے جو عنقریب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل و مناقب میں آئے گا۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6544
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه الحارث، وفي سنده نافع أبو هرمز الجمال، وهو ضعيف»