إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل أبي بكر الصديق وما جاء في صفته رضي الله باب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل اور ان کے اوصاف۔
حدیث نمبر: 6543
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: "لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ ) قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَقْسَمْتُ أَنْ لَا أُكَلِّمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا كَأَخِي السِّرَارِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ حُصَيْنِ بْنِ عُمَرَ. ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب نبی کریم ﷺ پر یہ آیت مبارکہ ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ﴾ نازل ہوئی تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے یہ حلف اٹھا لیا ہے کہ اب میں رسول اللہ ﷺ سے صرف اس طرح کلام کروں گا جیسے کوئی سرگوشی کرنے والا (انتہائی پست آواز میں) کرتا ہے۔“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حصین بن عمر کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔