إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل أبي بكر الصديق وما جاء في صفته رضي الله باب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل اور ان کے اوصاف۔
حدیث نمبر: 6538
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: "رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَبِيَدِهِ عَسِيبُ نَخْلٍ وَيَقُولُ: اسْمَعُوا لِخَلِيفَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
قیس بن ابی حازم بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں کھجور کی ایک شاخ تھی اور وہ فرما رہے تھے: ”رسول اللہ ﷺ کے خلیفہ کی بات توجہ سے سنو۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔