❮
❯
حدیث نمبر: 6496
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "أَضَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيًّا فَطَلَبَ لَهُ شَيْئًا فَلَمْ يَجِدْ، فَأَصَابَ لُقْمَةً مِنْ سَلْتٍ فَأَخَذَهَا وَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَكَلَ الْأَعْرَابِيُّ مِنْهَا حَتَّى شَبِعَ وَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ، قَالَ: فَجَعَلَ الْأَعْرَابِيُّ يَنْظُرُ إِلَيْهِ وَيَقُولُ: إِنَّكَ رَجُلٌ صَالِحٌ".
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک دیہاتی کی میزبانی فرمائی اور اس کے لیے کھانے کی کوئی چیز تلاش کی مگر میسر نہ آئی، پھر آپ ﷺ کو سلت (بغیر چھلکے والے جو) کا ایک لقمہ ملا، آپ ﷺ نے اسے لے کر اس کے سامنے رکھ دیا، اس دیہاتی نے اس میں سے جی بھر کر کھایا یہاں تک کہ وہ سیر ہو گیا اور اس میں سے کچھ کھانا بچ بھی گیا، راوی کہتے ہیں کہ وہ دیہاتی آپ ﷺ کی طرف (حیرت سے) دیکھنے لگا اور کہنے لگا: ”بے شک آپ ایک نیک انسان ہیں۔““

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب علامات النبوة / حدیث: 6496
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
تخریج حدیث «محمد بن عبد الله بن نمير وحفص بن غياث والأعمش وأبو صالح ثقات رجال الشيخين (من الحفظ)»