إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في معجزاته صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کے معجزات کا بیان۔
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: "دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْأَنْصَارِ، فَإِذَا جَمَلٌ قَدْ أَتَاهُ فَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ فَمَسَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرَاتَهُ وَذَرِفَاهُ فَسَكَنَ فَقَالَ: مَنْ صَاحِبُ الْجَمَلِ؟ فَجَاءَ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: هُوَ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ: أَمَا تَتَّقِي اللَّهَ فِي هَذِهِ الْبَهِيمَةِ الَّتِي مَلَّكَكَهَا اللَّهُ؛ إِنَّهُ شَكَا إِلَيَّ أَنَّكَ تُجِيعُهُ وَتُدْئِبُهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَاسْمُ ابْنِ أَبِي يَعْقُوبَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ.سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز نبی کریم ﷺ انصار کے باغات میں سے ایک باغ میں تشریف لے گئے، وہاں اچانک ایک اونٹ آپ ﷺ کے پاس آیا اور اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، نبی کریم ﷺ نے اس کی کوہان اور کنپٹیوں پر ہاتھ پھیرا تو وہ پرسکون ہو گیا، پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اس اونٹ کا مالک کون ہے؟“ تب انصار کا ایک نوجوان حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ میرا ہے۔“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بے زبان جانور کے معاملے میں اللہ سے نہیں ڈرتے جس کا اللہ نے تمہیں مالک بنایا ہے؟ یقیناً اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور اس سے مسلسل کام لے کر اسے تھکا دیتے ہو۔“ اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، اور ابن ابی یعقوب کا نام محمد بن عبداللہ ہے۔