إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في معجزاته صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کے معجزات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6467
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، ثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي (عُبَيْدٍ) أَنَّهُ طَبَخَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِدْرًا فِيهَا لَحْمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا. فَنَاوَلْتُهُ، قَالَ: نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا. فَنَاوَلْتُهُ فَقَالَ: نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا. فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَكَمْ لِلشَّاةِ مِنْ ذِرَاعٍ؟! فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ سَكَتَّ لَأَعْطَتْكَ أَذْرُعًا مَا دَعَوْتُ بِهِ".ترجمہ
سیدنا ابو عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے ہنڈیا میں گوشت پکایا، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس کی دستی پکڑا دو۔“ میں نے وہ آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کر دی، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس کی دستی پکڑا دو۔“ میں نے (دوبارہ) پیش کر دی، پھر آپ ﷺ نے (تیسری بار) ارشاد فرمایا: ”مجھے اس کی دستی پکڑا دو۔“ تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! بھلا بکری کی کتنی دستیاں ہوتی ہیں؟! اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! اگر تم خاموش رہتے تو جب تک میں مطالبہ کرتا رہتا، یہ تمہیں دستیاں فراہم کرتی رہتی۔“