إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في مشي الملائكة خلف ظهره صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کی پشت کے پیچھے فرشتوں کے چلنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 6456
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ نُبَيْحٍ أَبِي عَمْرٍو الْعَنَزِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لِأَصْحَابِهِ لَا تَمْشُوا خَلْفِي، وَخَلُّوا ظَهْرِيَ لِلْمَلَائِكَةِ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ : أَبَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رَشِيدٍ، ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: لِجَابِرٍ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ "أَنُّهَمْ كَانُوا يَفْعَلُونَ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِ أَمْرٍ مِنْهُ".ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (اپنے حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لائے تو اپنے صحابہ کرام سے فرمایا: ”تم میرے پیچھے نہ چلا کرو اور میری پشت والی جگہ فرشتوں کے لیے خالی چھوڑ دیا کرو۔“ اس حدیث کو امام ابنِ حبان نے بھی اپنی سند سے روایت کیا ہے، نیز مؤلف کہتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی امام ابنِ ماجہ کی ایک روایت میں یہ صراحت بھی موجود ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم (از خود ادب و احترام کے پیشِ نظر) رسول اللہ ﷺ کے حکم کے بغیر ہی اس عمل پر کاربند رہا کرتے تھے۔