إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب الشفاء ببوله صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کے پیشاب سے شفا کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - ، قَالَتْ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَّارَةٌ يَبُولُ فِيَهَا، فَكَانَ إِذَا أَصْبَحَ يَقُولُ: يَا أُمَّ أَيْمَنَ، صُبِّي مَا فِي الْفَخَّارَةِ. فَقُمْتُ لَيْلَةً وَأَنَا عَطْشَى فَغَلِطْتُ فَشَرِبْتُ مَا فِيهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا أُمَّ أَيْمَنَ، صُبِّي مَا فِي الْفَخَّارَةِ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُمْتُ وَأَنَا عَطْشَى فَشَرِبْتُ مَا فِيهَا. قَالَ: إِنَّكِ لَنْ تَشْتَكِيَ بَطْنَكِ بَعْدَ يَوْمِكِ هَذَا أَبَدًا".سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس مٹی کا ایک برتن تھا جس میں آپ ﷺ (بوقتِ ضرورت) پیشاب فرمایا کرتے تھے، چنانچہ جب صبح ہوتی تو آپ ﷺ فرماتے: ”اے امِ ایمن! جو کچھ اس مٹی کے برتن میں ہے اسے بہا دو۔“ (وہ بیان کرتی ہیں کہ) ایک رات میں بیدار ہوئی اور مجھے سخت پیاس لگی ہوئی تھی، چنانچہ میں نے غلطی سے وہ سب پی لیا جو اس برتن میں تھا۔ پھر نبی کریم ﷺ نے (حسبِ معمول) فرمایا: ”اے امِ ایمن! اس برتن میں جو کچھ ہے اسے بہا دو۔“ تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں رات کو بیدار ہوئی اور مجھے سخت پیاس لگی تھی، اس لیے جو کچھ اس میں تھا میں نے وہ پی لیا۔ آپ ﷺ نے (یہ سن کر) ارشاد فرمایا: ”بیشک آج کے دن کے بعد تمہارے پیٹ میں کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔“