إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب الوضوء من ألبان الإبل ولحومها وما جاء في اللبن باب: اونٹوں کے دودھ اور گوشت سے وضو کا بیان، اور دودھ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 645
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَزْدِيُّ، أَبَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ الضَّبِّيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ ذِي الْغُرَّةِ قَالَ: "عَرَضَ أَعْرَابِيٌّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَيْرٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُدْرِكُنَا الصَّلَاةُ وَنَحْنُ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، أَفَنُصَلِّي؟ فَقَالَ: لَا. قَالَ: أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَنُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ: لَا" .ترجمہ
سیدنا ذو الغرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کے سامنے ایک سفر کے دوران پیش ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں نماز کا وقت اس حال میں پالیتا ہے کہ ہم اونٹوں کے باڑوں میں ہوتے ہیں، تو کیا ہم وہاں نماز پڑھ لیا کریں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے دریافت کیا: ”کیا ہم اونٹ کا گوشت کھانے کی وجہ سے وضو کیا کریں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے عرض کی: ”کیا ہم بکریوں کے ٹھکانے (باڑوں) میں نماز پڑھ لیا کریں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے پھر پوچھا: ”کیا ہم ان کا گوشت کھانے سے وضو کریں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں۔“