إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في إيثاره صلى الله عليه وسلم مع الحاجة باب: ضرورت کے باوجود رسول اللہ ﷺ کا (دوسروں کو) ترجیح دینا۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْمُخْتَارِ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَأَصَابَ النَّاسَ عَطَشٌ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْقِيهِمْ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْرَبْ، يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْرَبْ. قَالَ: سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ، سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْمُخْتَارِ مِنْ بَنِي أَسَدٍ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى قَالَ: "كُنَّا فِي سَفَرٍ فَلَمْ نَجِدِ الْمَاءَ. قَالَ: ثُمَّ هَجَمْنَا عَلَى الْمَاءِ بَعْدُ. قَالَ: فَجَعَلُوا يَسْقُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُلَّمَا أَتَوْهُ بِشَرَابٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ شُرْبًا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - حَتَّى شَرِبُوا كُلُّهُمْ".سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے کہ لوگوں کو پیاس کی شدت نے آ لیا، آپ ﷺ ایک مقام پر فروکش ہوئے اور خود لوگوں کو پانی پلانے لگے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عرض کرنے لگے: اے اللہ کے رسول! آپ نوش فرمائیں، اے اللہ کے رسول! آپ نوش فرمائیں؛ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قوم کو پانی پلانے والا سب سے آخر میں پیتا ہے، قوم کو پانی پلانے والا سب سے آخر میں پیتا ہے“۔“ اسی حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے جس میں سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ہم ایک سفر میں تھے اور ہمیں پانی میسر نہ تھا، پھر اس کے بعد ہم اچانک پانی کے ایک مقام پر پہنچے، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رسول اللہ ﷺ کو پانی پلانے لگے، لیکن جب بھی وہ آپ ﷺ کی خدمت میں پینے کی کوئی چیز لاتے تو رسول اللہ ﷺ تین مرتبہ یہ ارشاد فرماتے: ”قوم کا ساقی (پانی پلانے والا) پینے میں سب سے آخر میں ہوتا ہے“، یہاں تک کہ ان تمام حضرات نے پانی پی لیا۔“