إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في خصائصه صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کے خصائص کا بیان۔
حدیث نمبر: 6384
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - : "مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْتَصِرًا مِنْ مَظْلِمَةٍ قَطُّ، وَكَانَ إِذَا انْتُهِكَ شَيْءٌ مِنْ مَحَارِمِ اللَّهِ كَانَ أَشَدَّهُمْ فِي ذَلِكَ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ تَابِعِيهِ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی اپنی ذات کے حوالے سے کسی بھی ظلم یا زیادتی کا بدلہ لیتے ہوئے نہیں دیکھا، البتہ جب اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ حدود میں سے کسی حد کی پامالی کی جاتی تو آپ ﷺ اس معاملے میں سب سے زیادہ سخت غصہ فرمانے والے ہوتے تھے۔“ یہ سند ضعیف ہے کیونکہ اس کے تابعی راوی مجہول (نا معلوم) ہیں۔