إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في خصائصه صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کے خصائص کا بیان۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَلَاقَةَ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَمَعَهُ شَيْطَانٌ. قَالُوا: وَمَعَكَ؟ قَالَ: وَمَعِي إِلَّا أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ، وَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ. قَالُوا: وَلَا أَنْتَ؟ قَالَ: وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ رَبِّي مِنْهُ بِرَحْمَةٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ جَدِّي، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَلَاقَةَ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ طَارِقٍ النَّخَعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... فَذَكَرَهُ إِلَى قَوْلِهِ "فَأَسْلَمَ" دُونَ بَاقِيهِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ... فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ أَبِي يَعْلَى الْمَوْصِلِيِّ.
قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُ رَوَى شَرِيكٌ إِلَّا هَذَا وَآخَرَ.
قُلْتُ: هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ قَالَ: أَبَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْقَزَّازُ بِالْبَصْرَةِ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ... فَذَكَرَهُ.سیدنا شریک بن طارق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں ہے مگر اس کے ساتھ ایک شیطان (مقرر) ہے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اور کیا آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، میرے ساتھ بھی ہے، مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائی تو وہ مطیع ہو گیا، اور تم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں ہے جسے اس کا عمل جنت میں داخل کر سکے“، انہوں نے عرض کی: اور کیا آپ کو بھی نہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اور نہ ہی مجھے، سوائے اس کے کہ میرا رب مجھے اپنی جانب سے رحمت میں ڈھانپ لے“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی روایت کیا ہے تاہم ان کی روایت لفظ ”فَأَسْلَمَ“ تک ہے اور اس میں مابعد کا حصہ مذکور نہیں ہے، اسی طرح امام بزار نے بھی اسے امام ابو یعلیٰ کی روایت کی مانند ہی ذکر کیا ہے اور امام بزار فرماتے ہیں کہ ہماری معلومات کے مطابق سیدنا شریک رضی اللہ عنہ سے اس حدیث اور ایک دوسری حدیث کے علاوہ کچھ مروی نہیں ہے، علامہ بوسیری فرماتے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے، نیز اسے امام ابن حبان نے بھی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔