إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في تكفل الله عز وجل له بالعصمة باب: اللہ عزوجل کا آپ ﷺ کی حفاظت کا ذمہ لینا۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ مُوسَى الطُّوسِيُّ ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "لَمَّا نَزَلَتْ ( تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ ) جَاءَتِ امْرَأَةُ أَبِي لَهَبٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، فَلَمَّا رَآهَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا امْرَأَةٌ بَذِيئَةٌ وَأَخَافُ أَنْ تُؤْذِيَكَ، فَلَوْ قُمْتَ. قَالَ: إِنَّهَا لَنْ تَرَانِي. فَجَاءَتْهُ فَقَالَتْ: يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنَّ صَاحِبَكَ هَجَانِي! قَالَ: مَا يَقُولُ الشِّعْرَ. قَالَتْ: أَنْتَ عِنْدِي مُصَدَّقٌ. وَانْصَرَفَتْ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمْ تَرَكْ. قَالَ: مَا زَالَ مَلَكٌ يَسْتُرُنِي مِنْهَا بِجَنَاحِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ... فَذَكَرَهُ. وَتَقَدَّمَ فِي التَّفْسِيرِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، وَتَقَدَّمَ بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ ( تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ ) .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ﴾ نازل ہوئی تو ابو لہب کی بیوی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی، اس وقت آپ ﷺ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود تھے، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ ایک بدزبان عورت ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ یہ آپ کو اذیت پہنچائے گی، اس لیے کاش کہ آپ یہاں سے اٹھ جائیں“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ مجھے ہرگز نہیں دیکھ پائے گی“، چنانچہ وہ آئی اور کہنے لگی: ”اے ابوبکر! تمہارے صاحب نے میری ہجو (مذمت) کی ہے!“ انہوں نے فرمایا: ”وہ تو شعر نہیں کہتے“، اس نے کہا: ”میرے نزدیک آپ سچے ہیں“ اور وہ واپس چلی گئی، (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس نے آپ کو کیوں نہیں دیکھا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک فرشتہ مسلسل اپنے پروں کے ذریعے مجھے اس سے چھپائے ہوئے تھا“، اس حدیث کو امام بزار نے اپنی مسند میں اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے اور اس کا تذکرہ کتاب التفسیر میں پہلے گزر چکا ہے، نیز سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا کی حدیث سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) بھی موجود ہے جو اپنی تمام اسانید کے ساتھ سورۃ لہب کی تفسیر میں پہلے بیان ہو چکی ہے۔