إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في تكفل الله عز وجل له بالعصمة باب: اللہ عزوجل کا آپ ﷺ کی حفاظت کا ذمہ لینا۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَحْيَى ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - : "مَا أَمِنَ مِنْ خَلْقِهِ أَحَدٌ إِلَّا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ ) وَقَالَ لِلْمَلَائِكَةِ: ( وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ ) .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی مخلوق میں سے کوئی بھی (اخروی مواخذے سے) مکمل طور پر بے خوف نہیں ہوا سوائے سیدنا محمد ﷺ کے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی شان میں ارشاد فرمایا: ﴿لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾ ”تاکہ اللہ آپ کی خاطر آپ کی اگلی اور پچھلی تمام کوتاہیاں معاف فرما دے“، جبکہ فرشتوں کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ﴾ ”اور ان میں سے جو بھی یہ کہے گا کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں، تو اسے ہم جہنم کی سزا دیں گے“۔“