إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب فيما صبر عليه النبي صلى الله عليه وسلم في الله عز وجل باب: نبی ﷺ نے اللہ عزوجل کی راہ میں جن (تکالیف) پر صبر کیا۔
حدیث نمبر: 6349
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي عُبَيْدٍ مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "لَقَدْ ضَرَبُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً حَتَّى غُشِيَ عَلَيْهِ، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَعَلَ يُنَادِي: وَيَلْكُمْ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ: رَبِّيَ اللَّهُ! فَقَالُوا: مَنْ هَذَا؟! فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ الْمَجْنُونُ".ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”مشرکینِ مکہ نے ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کو اس قدر زدوکوب کیا کہ آپ ﷺ پر غشی طاری ہوگئی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (دفاع کے لیے) کھڑے ہوئے اور بلند آواز میں پکارنے لگے: ”تمہارے لیے ہلاکت ہو! ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ﴾ کیا تم ایک ایسے شخص کو محض اس بنا پر قتل کرنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے: میرا رب اللہ ہے؟“ اس پر مشرکین نے پوچھا: ”یہ (بولنے والا) کون ہے؟“ تو (دوسروں نے) جواب دیا: ”یہ دیوانہ ابوبکر ہے۔““