إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ترك الوضوء مما مست النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 634
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، ثَنَا ابْنُ يُوسُفَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ "أَنَّهَا قَرَّبَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَنْبًا مَشْوِيًّا فَأَكَلَهُ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ " .ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں (بکری کے) پہلو کا بھنا ہوا گوشت پیش کیا، جسے آپ ﷺ نے تناول فرمایا، پھر آپ ﷺ (نماز کے لیے) تشریف لے گئے اور نماز ادا فرمائی اور (گوشت کھانے کی وجہ سے نیا) وضو نہیں کیا۔“