❮
❯
حدیث نمبر: 633
قَالَ: وَثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا الْحَكَمُ، ثَنَا شَيْبَةُ بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، قَالَ: "دَعَا عُثْمَانُ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ دَعَا بِنَشْلٍ فَاغْتَرَفَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ، ثُمَّ رَجَعَ فَجَلَسَ فَضَحِكَ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي مِمَّ ضَحِكْتُ؟ قَالُوا: بَلَى يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لِمَ ذَاكَ صَنَعْتَ؟ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ " .
ترجمہ

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے وضو کا پانی طلب فرمایا اور وضو کیا، پھر آپ نے پکا ہوا گوشت منگوایا اور اس میں سے تناول فرمایا، پھر آپ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر واپس تشریف لا کر بیٹھ گئے اور ہنس پڑے، پھر آپ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم مجھ سے نہیں پوچھو گے کہ میں کیوں ہنسا؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں اے امیر المؤمنین! آپ نے ایسا کیوں کیا؟“ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو بالکل اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا تھا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 633
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لجهالة شيبة بن أبي المساور