إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ترك الوضوء مما مست النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 632
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَعْلَى بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْحَكَمِ ، عَنْ أَنَسٍ "أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ قَرَّبَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتِفًا فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں دستی کا گوشت پیش کیا، آپ ﷺ نے اس میں سے تناول فرمایا، پھر نماز ادا فرمائی اور (آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کی وجہ سے دوبارہ) وضو نہیں فرمایا۔“