إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب مبعث النبي صلى الله عليه وسلم وابن كم حين بعث باب: نبی ﷺ کی بعثت، اور بعثت کے وقت آپ کی عمر کتنی تھی۔
قَالَ: وَثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ حَزَنٍ النَّصْرِيِّ قَالَ: "افْتَخَرَتْ أَصْحَابُ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بُعِثَ دَاوُدُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَهُوَ رَاعِي غَنَمٍ، وَبُعِثَ مُوسَى وَهُوَ رَاعِي غَنَمٍ، وَبُعِثْتُ أَنَا وَأَنَا أَرْعَى غَنَمًا لِأَهْلِي بِجِيَادٍ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ حَزَنٍ قَالَ: "تَفَاخَرَ أَهْلُ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ..." فَذَكَرَهُ.بشر بن حزن نصری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں اونٹ والوں اور بکری والوں نے ایک دوسرے پر فخر کا اظہار کیا تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا داود علیہ السلام مبعوث کیے گئے تو وہ بکریاں چرانے والے تھے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام مبعوث ہوئے تو وہ بھی بکریاں چرایا کرتے تھے، اور میں مبعوث کیا گیا تو میں بھی مقامِ جیاد پر اپنے گھر والوں کی بکریاں چرایا کرتا تھا۔“ اس حدیث کو امام مسدد نے یحییٰ، سفیان اور ابواسحاق کے طریق سے عبیدہ بن حزن سے بھی روایت کیا ہے جس میں بیان ہے کہ اونٹ اور بکری والوں نے آپس میں ایک دوسرے پر فخر کیا اور پھر راوی نے سابقہ مفہوم کی روایت ہی ذکر کی ہے۔