إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ترك الوضوء مما مست النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 623
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " لَوْ أَكَلْتُ لَحْمًا وَشَرِبْتُ لَبَنَ اللِّقَاحِ ثُمَّ أُصَلِّي وَلَمْ أَتَوَضَّأْ مَا بَالَيْتُ، إِلَّا أَنْ أُمَضْمِضَ فَمِي وَأَغْسِلَ يَدَيَّ مِنْ غَمَرِ الطَّعَامِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر میں گوشت کھاؤں اور دودھ دینے والی اونٹنیوں کا دودھ پیوں، پھر (نئے سرے سے) وضو کیے بغیر نماز ادا کر لوں تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں، سوائے اس کے کہ میں اپنے منہ کی کلی کر لوں اور اپنے ہاتھوں کو کھانے کی چکناہٹ سے دھو لوں۔“
اس سند کے راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں۔