إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ترك الوضوء مما مست النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 624
وَقَالَ: وَثَنَا عِيسَى ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى ابْنَتِهِ فَاطِمَةَ، فَقَرَّبَتْ إِلَيْهِ لَحْمًا فَأَكَلَ، فَلَمَّا قَامَ أَخَذَتْ بِرِدَائِهِ، فَقَالَتْ: أَلَّا تَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: مِمَّ يَا بُنَيَّةُ؟! فَقَالَتْ: مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ. فَقَالَ: أَوَ لَيْسَ أَطْهَرُ طَعَامِنَا مَا غَيَّرَتِ النَّارُ؟ " .ترجمہ
یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، تو انہوں نے آپ ﷺ کی خدمت میں گوشت پیش کیا جسے آپ ﷺ نے تناول فرمایا، پھر جب آپ ﷺ (واپسی کے لیے) کھڑے ہوئے تو انہوں نے آپ ﷺ کی چادر مبارک تھام لی اور عرض کی: ”کیا آپ وضو نہیں فرمائیں گے؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے میری پیاری بیٹی! کس وجہ سے؟“ انہوں نے عرض کی: ”اس (کھانے) کی وجہ سے جسے آگ نے بدلا (پکایا) ہے۔“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا ہمارا سب سے پاکیزہ اور ستھرا کھانا وہی نہیں ہوتا جسے آگ نے بدلا (پکایا) ہو؟“