إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب ما يقوله من انفلتت دابته باب: جس کی سواری چھوٹ کر بھاگ جائے وہ کیا کہے۔
حدیث نمبر: 6157
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ، ثَنَا مَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا انْفَلَتَتْ دَابَّةُ أَحَدِكُمْ بِأَرْضٍ فَلَاةٍ فَلْيُنَادِ: يَا عِبَادَ اللَّهِ احْبِسُوا، يَا عِبَادَ اللَّهِ احْبِسُوا. فَإِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَاضِرًا فِي الْأَرْضِ سَيَحْبِسُهُ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم میں سے کسی کا جانور کسی بیابان سرزمین میں چھوٹ کر بھاگ نکلے تو اسے پکارنا چاہیے: «يَا عِبَادَ اللَّهِ احْبِسُوا، يَا عِبَادَ اللَّهِ احْبِسُوا» ”اے اللہ کے بندو! اسے روک لو، اے اللہ کے بندو! اسے روک لو“؛ کیونکہ روئے زمین پر اللہ عزوجل کے کچھ ایسے حاضر (موجود) بندے ہوتے ہیں جو عنقریب اسے روک لیں گے۔“