إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب ما يقول من طنت أذنه باب: جس کے کان بجیں وہ کیا کہے۔
حدیث نمبر: 6156
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا طَنَّتْ أُذُنُ أَحَدِكُمْ فَلْيَذْكُرْنِي وَلْيُصَلِّ عَلَيَّ وَلْيَقُلْ: ذَكَرَ اللَّهُ بِخَيْرٍ مَنْ ذَكَرَنِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ : ثَنَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى أَبُو الْخَطَّابِ ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي رَافِعٍ ... فَذَكَرَهُ، دُونَ قَوْلِهِ: " فَلْيَذْكُرْنِي وَلْيُصَلِّ عَلَيَّ".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.ترجمہ
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا کان بجنے لگے تو اسے چاہیے کہ وہ مجھے یاد کرے اور مجھ پر درود پڑھے اور یہ کہے: «ذَكَرَ اللَّهُ بِخَيْرٍ مَنْ ذَكَرَنِي» ”اللہ تعالیٰ اس شخص کا ذکرِ خیر فرمائے جس نے میرا ذکر کیا“۔“ اس حدیث کو امام بزار نے بھی روایت کیا ہے تاہم ان کی روایت میں ”پس وہ مجھے یاد کرے اور مجھ پر درود پڑھے“ کے الفاظ موجود نہیں ہیں، نیز اسے امام طبرانی نے بھی ’المعجم الاوسط‘ میں روایت کیا ہے۔