إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب فضل التسبيح والتحميد والتهليل والتكبير وما جاء في تفسير حروف الجمل باب: تسبیح، تحمید، تہلیل اور تکبیر کی فضیلت، اور حروفِ جُمّل کی تفسیر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَبْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثَنَا سِنَانٌ أَبُو رَبِيعَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ غُصْنًا فَنَفَضَهُ ثُمَّ نَفَضَهُ ثُمَّ نَفَضَهُ، فَلَمْ يَنْتَفِضْ، ثُمَّ نَفَضَهُ فَانْتَفَضَ، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، تَنْفُضُ الذُّنُوبَ كَمَا تَنْفُضُ الشَّجَرَةُ الْوَرَقَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا سِنَانٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ: مِنْ طَرِيقِ جَابِرٍ الْحُدَّانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَجَرَةٍ يَابِسَةٍ وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ فَأَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِهَا فَجَعَلَ يَنْفُضُهُ وَيَتَحَاتُّ الْوَرَقُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ مِنْ طَرِيقِ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ أَبُو رَبِيعَةَ بِهِ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شاخ کو پکڑا اور اسے جھاڑا، پھر اسے دوبارہ جھاڑا اور پھر سہ بارہ جھاڑا مگر وہ نہ جھڑی، پھر آپ ﷺ نے اسے پھر سے جھاڑا تو وہ جھڑ گئی، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”«سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، یہ کلمات گناہوں کو اس طرح جھاڑ دیتے ہیں جس طرح درخت اپنے پتوں کو جھاڑتا ہے“۔ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی سند سے روایت کیا ہے، نیز امام طبرانی نے کتاب الدعاء میں جابر الحدانی کے واسطے سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کے ہمراہ ایک خشک درخت کے پاس سے گزرے، آپ ﷺ نے اس کی ایک شاخ پکڑ کر اسے جھاڑنا شروع کیا تو پتے جھڑنے لگے، تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے یہ کلمات کہے: «سُبْحَانَ اللهِ...» (مکمل ذکر کیا)“، امام طبرانی نے اس حدیث کو سنان بن ربیعہ ابو ربیعہ کے واسطے سے بھی روایت کیا ہے۔