إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب فضل التسبيح والتحميد والتهليل والتكبير وما جاء في تفسير حروف الجمل باب: تسبیح، تحمید، تہلیل اور تکبیر کی فضیلت، اور حروفِ جُمّل کی تفسیر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثَنَا دَرَّاجٌ أَبُو السَّمْحِ، أَنَّ أَبَا الْهَيْثَمِ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اسْتَكْثِرُوا مِنَ الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ. قِيلَ: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: الْمِلَّةُ. قِيلَ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: التَّهْلِيلُ وَالتَّكْبِيرُ وَالتَّسْبِيحُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا حَسَنٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا ابْنُ سَلْمٍ، ثَنَا حَرْمَلَةُ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ دَرَّاجٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ مِنْ طَرِيقِ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيِّ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ... فَذَكَرَهُ، وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
قُلْتُ: وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْفِتَنِ.سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ﴿الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ﴾ (باقی رہنے والی نیکیوں) کو بکثرت کیا کرو۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ کیا ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ملت (یعنی دین کی اساس)۔“ دریافت کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ کیا ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ «التَّهْلِيلُ، وَالتَّكْبِيرُ، وَالتَّسْبِيحُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”یعنی اللہ کی وحدانیت کا اقرار، اس کی کبریائی کا بیان، اس کی پاکیزگی کا تذکرہ اور یہ اقرار کرنا کہ اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کی طاقت“ ہیں۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل، امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں اور امام حاکم نے روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے، جبکہ اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی موجود ہے جو عنقریب 'کتاب الفتن' میں مذکور ہوگا۔